زکریا یونیورسٹی کے ہاسٹلوں پر آوٹ سائیڈرز کا قبضہ ، سیکورٹی حکام بھی بے بس ہوگئے

اس وقت زکریا یونیورسٹی میں سیکورٹی الرٹ چل رہا ہے مگر اس کے ہاسٹل اس وقت سب سے بڑے سیکورٹی رسک بن چکے ہیں، جن میں آوٹ سائیڈر براجمان ہیں ۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ ہاسٹلوں میں رہنے والے زیادہ تر آوٹ سائیڈر بلوچ اور پٹھان ہیں، جن میں کچھ سابق طلبا ہیں ۔
سیکورٹی حکام نے ان کو پناہ دینے والے طلبا کی کی الاٹمنٹ کنسل کرنے کے لئے ہاسٹلز انتظامیہ سے رابطہ بھی کیا ، مگر انہوں نے مثبت جواب نہیں دیا اور تاحال طلبا کمروں میں مقیم ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع کے اعلیٰ حکام کے پاس یہ رپورٹس بھی ہیں یونیورسٹی میں ہونے والے ناخوشگوار واقعات میں یہی طلبا ملوث ہوتے ہیں ، منشیات کی فروخت میں ان کے نام سامنے آرہے ہیں ۔
جس پر انہوں نے یونیورسٹی حکام کوا نکے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کی تھی، مگر ان کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کو تیار نہیں ۔
ایک اور ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے افسر اور ہاسٹلز کے انتظامی افسر ان جرائم پیشہ طلباء کی وجہ خوفزدہ ہیں ، جس کی وجہ سے ان کے خلاف کارروائی نہیں ہورہی ہے ۔