Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : ریسرچ سکالر کی تعیناتی کےلئے درخواستیں طلب

زکریا یونیورسٹی کے شعبہ بائیو سائنسز میں ریسرچ سکالر کی تعیناتی کےلئے درخواستیں طلب کرلی گئیں۔

بتایا گیا ہے کہ شعبہ بائیو سائنسز میں ایک پراجیکٹ کے لئے ریسرچ سکالر کی ضرورت ہے جس کےلئے رجسٹرار نے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ ایم فل فارمیسی ، ڈی وی ایم کی ڈگری رکھنے والے افراد 25 مئی تک درخواستیں ڈیپارٹمنٹ بائیو سائنسز میں جمع کراسکتے ہیں، تاخیر سے آنے والی درخواستوں پر غور نہیں ہوگا۔

ابتدائی طور پر چھ ماہ کا کنٹریکٹ ہوگا، جس میں توسیع ممکن ہے، ماہانہ مشاہرہ 20 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button