Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی: ایل ایل بی 5 سالہ پروگرام کے طلباء کو 10 مارچ تک رجسٹریشن کروانے کی ہدایت

زکریا یونیورسٹی کے رجسٹرار اعجاز احمد نے مراسلہ جاری کیا ہے کہ ایل ایل بی 5 سالہ پروگرام کے طلباء اور والدین کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ منسوخی الحاق لاء کالجز، ایل ایل بی پانچ سالہ سیشن 2019-2024 ،2016-2021 اور 2025-2020 کے متاثرہ طلباء و طالبات کیلئے سٹڈی سنٹرز کا قیام کر دیا ہے۔
ان تمام طلباء و طالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ آن لائن طریقہ کار کے ذریعے اپنی انرولمنٹ 10 مارچ 2025 تک یقینی بنائیں ورنہ یونیورسٹی ذمے دار نہیں ہوگی ۔