زکریا یونیورسٹی نے پیف سکالر شپ کےلئے درخواستیں طلب کرلیں

پیف سکالرشپ ماسٹرلیول 2024-25 کےلئے درخواستیں 10 فروری تک جمع کرائی جاسکتی ہیں، جس کےلئے طلباء کے پاس پنجاب کا ڈومیسائل ہونا ضروری ہے جبکہ پنجاب سے 2022-23، 2023-24، 2024-25 (بہار اور موسم خزاں کے سیشن) میں منعقدہ گریجویشن سطح کے امتحان میں کم از کم 60فیصد نمبرز یا کم از کم CGPA 2.5 حاصل کیے گئے (کم از کم سولہ سال کی اسکولنگ یا ایف ایس سی کے بعد چارسالہ تعلیم ہوموجودہ تعلیمی سال (2024-25) میں ایم ایس سی ، ایم فل (آنرز) میں کل وقتی طالب علم کے طور پر داخلہ ہوا ہو جبکہ موجودہ تعلیمی سال کے دوران کسی اور تعلیمی وظیفے کا فائدہ نہ اٹھایا ہوا ہو۔
تاہم وہ طلباء جو پہلے ہی ایم اے ، ایم ایس سی ایم فل پاس کر چکے ہیں یا پی ایچ ڈی کرچکے ہوں یا ماسٹر لیول اسٹڈیز کے لیے کسی دوسرے اسکالرشپ کا فائدہ اٹھایا ہو وہ اس سکالر شپ کےاہل نہیں ہوں گے۔
مکمل کوائف کے ساتھ درخواستیں اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 10 فروری 2025 ہے، نامکمل درخواست فارم یا مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے پر غور نہیں کیا جائے گا۔