Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کے رجسٹرار اور خزانہ دار کی اسامیاں مشتہر کردی گئیں
زکریا یونیورسٹی کے رجسٹرار اور خزانہ دار کی سٹیوں پر تین سال کےلئے تعیناتی کی جائے گی، جس کےلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
خزانچی اور رجسٹرار کے لئے عمر کی حد 35 سے 50 سال رکھی گئی ہے، تعلیمی قابلیت ایم اے یا ایم فل، ایچ ای سی کے ذریعہ تسلیم شدہ یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ سے فنانس یا کامرس یا اکاؤنٹنگ یا آڈیٹنگ یا اکنامکس میں پی ایچ ڈی اور متعلقہ فیلڈ میں گریڈ 17 اور اس سے اوپر یا اس کے مساوی کے بعد آٹھ سال کا فنانس یا کامرس یا اکاؤنٹنگ یا آڈیٹنگ یا اکنامکس یا اس کے مساوی 18 سال کی تعلیم اکاؤنٹس اور آڈٹ کے شعبے میں کسی یونیورسٹی یا ڈگری ایوارڈنگ انسٹی ٹیوٹ سے جو کہ ایچ ای سی کے ذریعہ تسلیم شدہ ہے ہونا ضروری ہے۔
درخواستیں 15 اکتوبر تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔