Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں خزانہ دار کی تعیناتی کے لئے اسامی مشتہر کردی گئی

زکریا یونیورسٹی میں عدالت عالیہ کے احکامات کی روشنی میں خزانہ دار کی تعیناتی کےلئے اسامی مشتہر کردی گئی۔

جس کے مطابق تین سال کی مدت کے لیے کنٹریکٹ کی بنیاد پر یہ تعیناتی کےلئے پاکستانی شہریوں سے درخواستیں طلب کی گئی ہی، یہ قابل توسیع نہیں ہوں گی۔

گریڈ 20 کی اسامی کےلئے عمر کی حد 35 سال سے 55 سال کا ہونا ضروری ہے جبکہ تعلیمی قابلیت فنانس یا کامرس یا اکاؤنٹنگ یا آڈیٹنگ یا اکنامکس میں پی ایچ ڈی کسی یونیورسٹی یا ڈگری ایوارڈنگ انسٹی ٹیوٹ سے جس کو ایچ ای سی نے تسلیم کیا ہو۔

تجربہ میں بی پی ایس 17 اور اس سے اوپر یا متعلقہ شعبہ میں اس کے مساوی کے بعد آٹھ سال کا تجربہ ہونا ضروری ہے۔

امیدوار یونیورسٹی کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن درخواست دیں گے اور اس کی ہارڈ کاپی جمع کرائیں گے۔

ڈگریوں، رزلٹ کارڈز، ٹرانسکرپٹس اور سرٹیفکیٹس اور تازہ ترین پاسپورٹ سائز تصویر کے ساتھ دستخط شدہ آن لائن درخواست فارم کے ساتھ جمع کرانا ہوگی، آن لائن کے علاوہ دیگر درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گادرخواستوں کے ساتھ کمپیوٹر جنریٹڈ بینک ڈرافٹ 5ہزار روپے (ناقابل واپسی) ہونا چاہیے۔

دفتری اوقات کے دوران درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 جولائی 2025 مقرر کی گئی ہے، انٹرویو کے لیے صرف شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کو بلایا جائے گا، اور کوئی ٹی اے ڈی اے ادا نہیں کیا جائے گا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button