Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اسلامی جمعیت کا استقبال رمضان کانفرنس کا انعقاد

اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ ذکریا کے زیر اہتمام استقبال رمضان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ ذکریا حارث بلوچ نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کا مہینہ ہمارے لئے باعث برکت ہے، یہ مہینہ ہمیں صبر کرنا سکھاتا ہے اللہ کے رستے میں اللہ ہی کی خوشنودی کیلئے بھوکے پیاسے رہنا اور صبر کرنے کا درس دینے کے ساتھ ساتھ محبت و بھائی چارے کی طرف بڑھاتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اپنی مصروفیات کو ترک کر کے اس ماہ رمضان کی رحمتوں اور برکتوں کو سمیٹیں لیں، اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو سیدھے اور حق سچ کے راستے کو اپناؤ۔

اس موقع پر شعبہ فہم دین جماعت اسلامی پنجاب جنوبی پروفیسر عبدالمصد اور معتمد جامعہ قاضی حمزہ بھی شریک تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button