Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

عنبرین علی شیخ کی پی ایچ ڈی مکمل

شعبہ علوم اسلامیہ بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کی پی ایچ ڈی سکالر عنبرین علی شیخ نے پی ایچ ڈی مقالہ بعنوان’’ مسلم معاشرے میں خواتین کے مقام و کردار کا جدید بیانیہ ، فکر اسلامی کے تناظر میں پاکستانی معاشرہ کا تجزیاتی مطالعہ‘‘ پر وفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب کی سرپرستی میں مکمل کیا، اور اس مقالے کا کامیاب مجلسی دفاع پیش کیا۔

محققہ نے مسلم معاشروں میں اسلامی نسائیت کا جدید بیانیہ اور پاکستان میں اس بیانیہ کے فروغ کو تحقیقی انداز میں بیان کیا۔

مجلسی دفاع میں بیرونی ممتحن کے فرائض ڈاکٹر حافظ افتخار احمد چیئرمن شعبہ علوم اسلامیہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پو ر نے سرانجام دیے، اور اس معیاری تحقیق اور ڈگری کی تکمیل پر سپروائزر اور محققہ کو مبارک باد پیش کی۔

اس موقعہ چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب ، پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس لودھی ، پروفیسر ڈاکٹر عبدالقادر بزدار ، ڈاکٹر امجد ، ڈاکٹر حامد علی اعوان ، منزہ حیات ، ڈاکٹر فریدہ یوسف ، ڈاکٹر رضیہ شبانہ ، ڈاکٹر عصمت بتول کے علاوہ بڑی تعداد میں سکالرز نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button