زکریا یونیورسٹی: ایل ایل بی حصہ اول اور دوئم (پانچ سالہ پروگرام) پہلا سالانہ امتحان 2022 کے شیڈول کا اعلان
زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیر انتطام ایل ایل بی حصہ اول اور دوئم (پانچ سالہ پروگرام) پہلا سالانہ امتحان 2022 کے لیے داخلہ فارم دفتر ناظم امتحانات وصول کرنے کی سنگل فیس کے ساتھ جمع کرانے آخری تاریخ 31-1-2024 اور فیس 8 ہزار روپے ، دو گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 13-2-2024 اور فیس 16000روپے ہے، اسی طرح تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم و فیس امتحان شروع ہونے سے ایک ہفتہ قبل تک جمع کروائے جاسکتے ہیںز اور فیس 24000 روپے ہے۔
اُمیدواران یونیورسٹی ویب سائٹ پر موجود آن لائن داخلہ فارم کوائف کے اندراج کے بعد پرنٹ شدہ کاپیاں ضروری تصدیق کے ساتھ شیڈول کے مطابق فیس ادائیگی کی رسید کے ہمراہ نیشنل ، حبیب بینک ، یونائیٹڈ اور بنک الفلاح کی نامز د برانچز کے توسط سے دفتر کو ارسال کرسکیں گے۔
اُمیدواران داخلہ فارم کے ساتھ سابقہ نتیجہ کارڈ اور انرولمنٹ کی مصدقہ کاپی ضروری منسلک کریں. اُمیدواران سے داخلہ فارم بذریعہ ڈاک یا دستی وصول نہیں کیے جائیں گے، صرف متعلقہ بنک کے توسط سے ارسال کیے گئے داخلہ فارم قابل قبول ہوں گے، امتحان کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا.