زکریا یونیورسٹی کے ایل ایل بی تین سالہ پروگرام کے طلباء کے لیے سٹڈی سینٹر کی فیزیبلٹی رپورٹ تیار

زکریا یونیورسٹی نے پرائیویٹ لا کالج جن کا الحاق ختم ہوگیا ہے کے طلباء کے لئے سٹڈی سنٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی فزیبلٹی تیار کرلی گئی۔
جس کے مطابق دو سٹڈی سینٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سٹڈی سینٹر نمبر ایک ملتان میں جبکہ سٹڈی سینٹر نمبر دو وہاڑی میں قائم کیا جائے گا۔
ملتان میں سٹڈی سینٹر مین کیمپس میں بنایا جائے گا جبکہ وہاڑی کیمپس میں سینٹر نمبر دو قائم کیا جائے گا۔
ڈیٹا کے مطابق فیمیل پرائیویٹ امیدواروں کی تعداد 165 ہے جبکہ طلباء میں کمانڈ لا کالج ساہیوال کے طلبہ کی تعداد 194 انٹرنیشنل لا کالج ملتان کے طلبہ کی تعداد 60 گیلانی لا کالج کے طلبا کی تعداد 6 جسٹس لا کالج پاکپتن کے طلبہ کی تعداد 95 جوہر لا کالج ساہیوال کے طلبہ کی تعداد 115 کیمز انٹرنیشنل لا کالج ملتان کے خطبہ کی تعداد 104 ملتان لا کالج ملتان کے طلبہ کی تعداد 130 ملتان لا کالج ساہیوال کے سلسلہ کی تعداد 376 لمٹس لا کالج ساہیوال کے طلبہ کی تعداد 213 محمد محمد لا کالج ساہیوال کے 171 ملکومی لا کالج کے طلبہ کی تعداد 76 نیکسٹ لا کالج ملتان کے طلبہ کی تعداد 38 پاکستان لا کالج پاکپتن کے زیادہ 86 قائد اعظم لا کالج ساہیوال کے 257 سر سید لا کالج گرن ٹاؤن ملتان کے طلبہ کی تعداد 194 بتائی گئی ہے، اس طرح کل تعداد 2280 ہے۔
ملتان میں بنائے گئے سٹڈی سینٹر میں ایک ہزار طلبہ کو زیر تعلیم کیا جائے گا، ارٹیکلچر انجینئرنگ کالج کی عمارت کو بطور کلاس روم استعمال کیا جائے گا، ایک کلاس میں 60 سٹوڈنٹس کو رکھا جائے گا، اس طرح 18 کلاس روم کی ضرورت ہوگی، ہفتے میں پانچ دن کلاسز کلاسز ہوں گے جبکہ کمپیوٹر لیب اور لائبریری گیلانی لا کالج کی استعمال کی جائے گی۔
اس کے ساتھ ساتھ ایچ ای سی کی لائبریری اور زکریا یونیورسٹی کی مین لائبریری سے بھی استفادہ کیا جا سکے گا، مجموعی طور پر 12 کروڑ 58 لاکھ روپے کے کا خرچہ متوقع ہے، تاہم اخراجات کی ادائیگی کے پاس یونیورسٹی کو چار کروڑ 23 لاکھ کا نیٹ پرافٹ ہوگا۔
وہاڑی کیمپس میں 452 سٹوڈنٹس کو تعلیم دی جائے گی، یہاں پر اٹھ کلاس روم درکار ہوں گے، اس کالج کی عمارت اور فرنیچر کو استعمال کیا جائے گا پانچ ٹیچنگ سٹاف کی ضرورت ہوگی یہ سینٹر سے آمدنی چار کروڑ 99 لاکھ متوقع ہے۔
طلباء سے سالانہ فیس ایک لاکھ 25 ہزار 195روپے وصول کی جائے گی، جس میں 4 ہزار رجسٹریشن فیس دوسرے سال میں وصول کی جائے گی، ایڈمیشن فیس 2200 روپے ہوگی، ٹیوشن فیس 93 ہزار 770 روپے ہوگی، میڈیکل فیس 165 روپے وصول کی جائے گی، بس چارجز 9400 روپے بھی وصول کیے جائیں گے۔
اس کے علاؤہ طلبہ پر لازم ہوگا کہ پاکستان بار کونسل کی طرف سے عائد کی گئی ایڈیشنل فیس بھی ادا کریں گے، یہ تجویز بھی تیار کی گئی ہے کہ طلباء کو فیس کے لیے دو انسٹالمنٹ بنا دی جائیں ۔