Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی ایل ایل بی کیس سینٹ میں، 13 فروری کے ایجنڈے میں شامل کرلیا گیا

زکریا یونیورسٹی کے ایل ایل بی کیس کی دوبارہ سے سینٹ کی قائمہ کمیٹی میں بازگشت سنائی دینے لگی۔

ایسے وقت میں جب کیس سپریم کورٹ میں تعطل کا شکار ہے، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ نے 13 فروری 2025 کے اجلاس کے ایجنڈے میں طلباء کے مسائل کو سننے کے لئے اس کیس کو شامل کرلیا ہے۔

یہ اجلاس دن گیارہ بجے کمیٹی روم نمبر 4 پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا، ایجنڈے کے مطابق سینٹرکامران مرتضیٰ نے ایل ایل بی کیس کے متاثرہ طلباء کے امتحانات اور دیگر مسائل کو سننے اور مزید بحث کے لئے کیس کو شامل کیا ہے جبکہ سات فروری کو ہونے والے سینڈیکیٹ اجلاس میں ایل ایل بی کیس کےلئے سٹڈی سنٹر بنانے کا آیٹم بھی شامل ہے۔

اجلاس میں دی نیپون انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ سائنسز بل 2025 پر بھی غور ہوگا، وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی وزارت کی طرف سے "انکلوزیو اینڈ ریسپانسیو ایجوکیشن کے لیے کارکردگی کوبہتر بنانے کے اقدامات” پروگرام پر مزید بریفنگ، بشمول اس کے نفاذ، بجٹ کا استعمال اور منصوبے کی مدت بارے بحث کی جائے گی۔

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی، ٹیکسلا کے ذریعہ ایس-کیٹیگری کے طلباء کو اے کیٹیگری (مکینیکل انجینئرنگ کے شعبہ، 2024 کے خزاں میں داخلے) کے لیے درخواست دینے کے لیے ایک اضافی موقع فراہم کرنے کے معاملے پر مزید بحث کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button