ایل ایل بی کیس : رپورٹ جمع ، سپریم کورٹ کے باہر فریقین میں تلخ کلامی
ایل ایل بی تین سالہ کورس کیس میں گزشتہ روز ایف آئی اے ٹیم نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ، جس پر عدالت نے اس کی کاپی پٹیشنر کو دینے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں ۔
جامعہ زکریا ایل ایل بی کیس: قانونی سقم سے بھرپور جے آئی ٹی کی رپورٹ تیار، دو وائس چانسلر سمیت 60 افراد پر ملبہ ڈال دیا گیا
اس موقع پر پٹیشنز کی طرف سے تین اعتراضات اٹھائے گئے کہ جن طلبا کو غیر تصدیق شدہ قرارد دیا گیا ہے وہ ٹھیک نہیں ہیں ان کی تعداد زیادہ ہے، جبکہ بہت سے لوگوں کو بھی شامل نہیں کیاگیا ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
جامعہ زکریا : ایل ایل بی کیس، سپریم کورٹ میں چار مئی کو سماعت، فریقین طلب
جس پر عدالت نے کہا کہ وہ ایچ ای سی کے نمائندہ کے ساتھ ملکر رپورٹ کا جائزہ لیں ، اور ثبوتوں کے ساتھ ایف آئی اے کو بتائیں اور اس کو رپورٹ میں شامل کرالیں۔
یہ بھی پڑھیں ۔
جامعہ زکریا : با اثر تعلقات میں ایل ایل بی 5سالہ پروگرام کی انکوائری دب گئی
سپریم کورٹ کو بار ووکیشنل کورس بارے دوبارہ اپ ڈیٹ کیا گیا۔
سپریم کورٹ نے جوڈیشل اکیڈمیوں کو ہدایت دی کہ وہ بی وی سی کے لیے کئے گئے اقدامات بارے رپورٹ داخل کریں۔
یہ بھی پڑھیں ۔
ملتان : زکریا یونیورسٹی ایل ایل بی کیس؛ سپریم کورٹ نے وائس چانسلر اور رجسٹرار کو معطل کر دیا
سپریم کورٹ کیس ایک ماہ کےلئے ملتوی کردیا ، جس کے بعد پیٹشنر اور ایک کالج کے مالک کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی : ایل ایل بی کیس؛ کالجز مالکان کا منظم فراڈ ثابت، ایف آئی اے رپورٹ[“ڈی رپورٹرز” کی تفصیلی خبر]
کالج مالک کا کہنا تھا کہ ایک سازش کے تحت جنوبی پنجاب سے قانون کی تعلیم کا خاتمہ کیا جارہا ہے، اب جنوبی پنجاب میں ایک بھی قانون دینے والا ادارہ نہیں جبکہ اس کے مقابلے میں لاہور میں قانون پڑھانے والے ایسے اداروں کی تعداد بڑھی ہے ، جو غیر معیاری ہیں۔ مگر ان کے خلاف عدالت کو نہیں بتایا جارہا ہے اور لاہور کی ایک لابی کو خوش کرنے کےلئے کیس کو خراب کیا جارہا ہے۔
حالات کو خراب ہوتا دیکھ کر قریبی افراد نے بچ بچاؤ کرایا۔