Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا: ایل ایل بی کیس، سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے سب کمیٹی بنادی

ایل ایل بی کیس میں سینٹ نے معاملے کی جانچ پڑتال کےلئے سب کمیٹی بنادی۔

تفصیل کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر اقبال اور لیگل ٹیم نے شرکت کی۔

کمیٹی کو بتایا گیاکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا ہے معاملے کو سینڈیکیٹ میں لیجایا جارہا ہے، امید ہے مسائل حل ہو جائیں گے، تاہم طلباء کے اصرار پر ایک سب کمیٹی بنادی گئی جو معاملے کو دیکھے گی اور طلباء کے تحفظات دور کرے گی۔

سب کمیٹی کے کنوینئر وزیر وجہیہ ہوں گی جبکہ ممبران میں فرح ناز سینیٹر، سید مسرور احسن سینٹر، کامران مرتضیٰ سینیٹر، وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر اقبال ، پاکستان بار کونسل کا نمائندہ ، ڈائریکٹر لیگل ایجوکیشن ، اور ایچ ای سی کا نمائندہ شامل ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button