Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی ایل ایل بی کیس؛ سماعت کا فیصلہ جاری، پہلا غیر رسمی اجلاس بغیر نتیجہ

زکریا یونیورسٹی کا ایل ایل بی کیس اختتامی مراحل کی طرف بڑھنے لگا، سپریم کورٹ میں جمعرات کے روز ہونے والے سماعت کا فیصلہ جاری کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی ایل ایل بی کیس : سپریم کورٹ کا مداخلت کرنے سے انکار، بار کونسل اور ایف آئی اے ختم شد

پہلے روز سپریم کورٹ نے واضح انداز میں ایف آئی اے کے کردار پاکستان بار کونسل کے موقف پر روک لگاتے ہوئے معاملہ افہام تفہیم سے حل کرنے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
جامعہ زکریا: ایل ایل بی کیس؛ ایک اور انکوائری کمیٹی بن گئی

اس سماعت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اس کیس کو آگے بڑھانے سے پہلے فریقین یہ طے کرلیں کہ ان ایشوز کو کیسے حل کرنا ہے اور معاملہ کیسے آگے بڑھانا ہے یہ بات واضح ہے کہ اس کیس میں تین بڑے سٹیک ہولڈرز ہیں، جن میں پاکستان بار کونسل، پنجاب بار کونسل ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور زکریا یونیورسٹی اور یہ تینوں قانون کے مطابق معاملے کو حل کرنے کا استحقاق اور اختیارات رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی : ایل ایل بی کیس؛ کالجز مالکان کا منظم فراڈ ثابت، ایف آئی اے رپورٹ["ڈی رپورٹرز” کی تفصیلی خبر]

جو ایشو اٹھایا گیا اس کے جواب دے سکتے ہیں، 2019 کے ایک فیصلے کی روشنی میں فریقین قانون کی تعلیم بارے روزانہ کی بنیاد پر کیسز تیار کرنے کے بجائے ایک مستقل لائحہ عمل تیار کریں اور 9 جولائی کو دوبارہ پیش ہوں۔

یہ بھی پڑھیں ۔
جامعہ زکریا : ایل ایل بی کیس میں ٹوئسٹ آگیا، سب دیکھتے رہ گئے

ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت کے احکامات کی روشنی میں پاکستان بار کونسل، ایچ ای سی اور زکریا یونیورسٹی حکام کا ایک مشترکہ غیر رسمی اجلاس منعقد ہوا، جس میں اس کیس سے جڑے تمام معاملات کو زیر بحث لایا گیا، تاہم ایک ایجنڈے پر فریقین میں اختلاف پایا جاتا ہے، پاکستان بار کونسل کا موقف ہے جو طلباء بوگس کالجز میں پڑھتے رہے ہیں ان کا تعلیم حاصل کرنے کا کوئی حق نہیں ہے جبکہ زکریا یونیورسٹی حکام کا کہنا تھا کہ یہ کالج بوگس نہیں کم گریڈ کے ہیں، ان میں ایس او پیز کے مطابق سہولیات نہیں ہیں اس لئے ان کو بوگس نہیں کہا جاسکتا جبکہ سپریم کورٹ کے 2019 کے فیصلے کی رو سے ان کا الحاق ختم کردیا گیا، اب یہ طلبا یونیورسٹی کی ذمے داری ہیں، ان کو بوگس کہ کر لاوارث نہیں چھوڑا جاسکتا، وقت کی کمی اور صدر بار کونسل کی عدم موجود گی کی وجہ سے اجلاس بغیر نتیجہ ختم ہوگیا اور دونوں فریقوں نے 8 جولائی سوموار کو دوبارہ اکھٹا ہونے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
جامعہ زکریا : ایل ایل بی کیس پھر متنازع بنانے کی کوشش؛ ملوث اساتذہ کو بچانے کے لئے رپورٹ تیار، آفیسرز کو قربانی کا بکرا بنا دیاگیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی واضح ڈائریکشن کے بعد کسی بھی طالب علم کو امتحان دینے سے محروم نہیں کیا جاسکتا، امید ہے سوموار کو افہام وتفہیم سے معاملہ حل ہو جائے گا اور منگل کو سپریم کورٹ سے اچھی خبر سامنے آئے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button