Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی: سٹڈی سنٹرز میں انرولمنٹ کی مدت میں توسیع

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے سٹڈی سنٹرز میں انرولمنٹ کی مدت میں توسیع کردی۔

تفصیل کے مطابق اس سلسلے میں رجسٹرار یونیورسٹی اعجاز احمد نے مراسلہ جاری کیا ہے کہ زکریا یونیورسٹی ملتان نے منسوخی الحاق لاء کالجز، ایل ایل بی پانچ سالہ سیشن 2019-2024 ،2016-2021 اور 2025-2020 کے متاثرہ طلباء وطالبات کیلئے سٹڈی سنٹرز کا قیام کر دیا گیا تھا اور آن لائن انرولمنٹ کیلئے 10 مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔

تاہم چند طلباء وطالبات بروقت اپنی انرولمنٹ نہ کر ا سکے۔

ان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ویب لنک کے ذریعے اپنی انرولمنٹ مورخہ چار اپریل تک یقینی بنائیں انرولمنٹ کی تاریخ میں مزید اضافہ نہ کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button