زکریا یونیورسٹی فائرنگ سے گونج اٹھی
زکریا یونیورسٹی گذشتہ رات ایک بار پھر ہنگاموں کی زد میں آتے رہ گئی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ایس ایف کے 11 سے زائد ارکان نے ابوبکر ہال اورعثمان ہاسٹل کے سامنے ہوئی فائرنگ کی، جس کے بعد یہ تمام افراد مرکزی گیٹ سے فرار ہوگئے، ان کا تعاقب اسلامی جمعیت طلبا نے کارکنوں نے کیا اورانہوں بھی ہوئی فائرنگ کی۔
اسلامی جمعیت طلباء کے رہنماوں نے الزام لگایا کہ پی ایس ایف کے افراد کو سیکورٹی آفیسر نے پروٹوکول کے ساتھ فرار کرایا، سیکورٹی آفیسر گیلانیوں کا آدمی ہے اس لئے پی ایس ایف کی سرپرستی کررہا ہے اس نے آوٹ سائیڈرز کو کیمپس میں آنے کی اجازت دی اور امن وامان کو نقصان پہنچانے پر خاموش تماشائی بنارہا، وائس چانسلر اس کانوٹس لیں۔
اس بارے میں سیکورٹی آفیسر مرید عباس ہانسلہ کا کہنا ہےکہ جب پی ایس ایف کا وقوع ہوا اس وقت گھر جاچکے تھے اطلاع ملنے پر واپس کیمپس آئے ان 11 افراد نے عدالت سے سٹے آرڈر لیا ہوا ہے، دراصل ان تمام طلباء کو سزا کےطور پر نکالا جاچکا ہے، ان کی یونیورسٹی میں پیشی تھی اس لئے کیمپس آئے ہوئے تھے۔