Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں ایک اور میگا سکینڈل یونین لیڈر کرپشن کنگ نکلا

زکریا یونیورسٹی میں یونین لیڈر ہی کرپشن کنگ نکلا، خزانہ دار آفس میں تعیناتی کے دوران ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے 90لاکھ روپے سے زائد خزانے سے نکلوالئے ۔
ذرائع کے مطابق یونین لیڈر شاہد ریاض موتھا نے کنٹرولرامتحانات میں تعینات جونیئر کلرک وقار کھوکھر کے ساتھ ملکر کرپشن کا جال بچھایا، امتحانات کے ٹی اے ڈی اے کے آڑ میں جعلی بل بنواکر خزانہ کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ شروع کردیا۔
یہ کیس اس وقت پکڑا گیا جب کورونا کی وجہ سے امتحانات نہیں ہورہے تھے ، مگر ٹی اے ڈی کے بل سامنے آگئے ، جس کے بعد خزانہ دار متحرک ہوگئے اور انہوں نے خفیہ طور پر تحقیقات شروع کردیں ،جس میں انکشاف ہوا کہ یونین لیڈر شاہد ریاض موتھا نے اپنی بہن شاہدہ ریاض اور بھائی جنید ریاض کے نام پر جعلی بل بنوائے ، بھائی جنید کو خانیوال میں امتحانی سنٹر کا سپرنٹنڈنٹ، جبکہ بہن کو وہاڑی کا سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظاہر کرکے بل بنوائے گئے۔
ان بل کی خاص بات اس کے معاوضے کا ریٹ تھا، سینئر پروفیسر کا بل اتنا بڑا نہیں بنتا تھا جتنا ان افراد کو بل بنایا جاتارہا ، صرف اپریل اور مئی میں ہونےوالے امتحانات کا معاوضہ شاہدہ ریاض کو ساڑھے چار لاکھ روپے سے زائد کا بنایا گیا، اسی طرح جنید ریاض کا 22 نومبر 2020 سے فروری 2021 تک بل تقریبا ساڑھے گیارہ لاکھ روپے بنائے گئے اور وصول کئے گئے ۔
جس پر خزانہ دار صفدر خان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے شاہد ریاض موتھا کو طلب کرلیا ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد اس نے اعتراف کرلیا، اور فوری طور پر ساڑھے چھ لاکھ روپے کے چیک بھی جمع کرادئے، جس پر اس کو ڈی سیٹ کردیا گیا، اور مزید انکوائری کےلئے ڈپٹی خزانہ دار شیخ ریاض کو ذمے داری سونپی دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فراڈ کی مالیت 90لاکھ سے زائد ہے جو کئی برسوں سے جاری ہے تاہم خزانہ دار نے اس ریکٹ کو توڑتے ہوئے اس کو بےنقاب کیا ۔
اس بارے میں کنٹرولر آفس حکام کا کہنا ہے کہ ایک جونیئر کلرک توقیر کی طرف سے یہ حرکت سامنے آئی ہے، جس پر سسٹم کو فوری طور پر اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے، جبکہ خزانہ دار آفس کا کہنا ہے کہ اس فراڈ میں شامل تمام افراد کو منظر عام پر لایا جائے گا، انکوائری ابھی جاری ہے جیسے مکمل ہوگی اس کی رپورٹ وائس چانسلر کو پیش کردی جائے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button