Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے نئے اوقات کار، ٹرانسپورٹ سروس کا شیڈول بھی جاری

زکریا یونیورسٹی میں تدریسی اور دفاتر صبح 8 بجے شروع ہوں گے۔

جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ زکریا یونیورسٹی کے تمام شعبوں ، کالجز اور انسٹی ٹیوٹ میں تدریسی کام اور دفاتر صبح 8 بجے شروع ہوں گے، اور دو بجے چھٹی ہوگی۔
جبکہ جمعہ کو یہ اوقات12بجے تک ہوں گے ۔

زکریا یونیورسٹی کی ٹرانسپورٹ سروس کا شیڈول جاری کردیا گیا ، ٹرانسپورٹ آفیسر زاہد اقبال خان کے مطابق شٹل سروس صبح ساڑھے چھ بجے شروع ہوگی، جو وقفے وقفے آدھے گھنٹے چلیں گی ۔
جبکہ نو نمبر چونگی سے سات بجے سروس شروع ہوگی ، جو 11 بجے تک جاری رہے گی ،جبکہ دوپہر میں سروس ساڑھے بارہ بجے سے شروع ہوکر ایک گھنٹے کے وقفے سے شام ساڑھے سات بجے تک جاری رہے گی۔

جبکہ نو نمبر چونگی سے سروس رات 8 بجے تک جاری رہے گی ،جبکہ سٹی روٹ سروس یونیورسٹی سے سوا چھے بجے صبج ، 12بجکر35منٹ اور سہ پہر کو دو بجکر 15 منٹ پر چلیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button