زکریا یونیورسٹی کے پی ڈی مینٹینینس بڑے الزامات کی زد میں آگئے
پراجیکٹ ڈائریکٹر منٹی نینس زکریا یونیورسٹی پر اختیارات سے تجاوز کرنے الزامات ، سیورمین پر زندگی تنگ کردی۔
زکریا یونیورسٹی کے شعبہ منٹی نینس کے ملازمین کا کہنا ہے کہ پی ڈی ڈاکٹر اظہر خطاب نے ملازمین کو بلیک میل کرنے اور ہراساں کرنے کاسلسلہ شروع کر رکھا ہے، اور ان کو بلاوجہ تنگ کررہے ہیں ۔
جس کی جیتی جاگتی مثال سیورمین محمد رمضان کا کیس ہے ، جس کو ڈسپوزل کے قریب کوارٹر الاٹ ہوا ، جس کو خالی کرانے کےلئے پی ڈی منفی حربے استعمال کررہا ہے۔
پہلے اس کا میٹر اتار لیا گیا، پھر اس کی تاریں کاٹ دی گئیں، پھر بجلی چوری کا کیس بنا دیاگیا، جبکہ رمضان کی سیلری سلپ پر ہر ماہ بجلی اور گیس کی مد میں کٹوتی ہورہی ہے۔
ڈاکٹر اظہر خطاب اپنے من پسند شخص کو یہ کوارٹر الاٹ کرنا چاہتا ہے ، جبکہ الاٹمنٹ اور خالی کرانے کی ذمے داری سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ہے ۔
انہوں نے وائس چانسلر سے مطالبہ کیاہے کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیں، اور پی ڈی سے وضاحت طلب کرلیں، وہ ایک غریب ملازم پر کیوں ظلم ڈہارہا ہے۔