Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریایونیورسٹی میں مستقل خزانہ دار کی بھرتی کےلئے چھ ماہ کی ڈیڈ لائن

گورنرپنجاب نے زکریا یونیورسٹی کے خزانہ دار کی سیٹ پر مستقل بھرتی کےلئے چھ ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی۔
یونیورسٹی کے مستقل خزانہ دارکےلئے گورنر پنجاب /چانسلر نے چھ ماہ کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہاہے کہ قائم مقام خزانہ دار کو چھ ماہ کا چارج دیاگیا ہے اس عرصے میں مستقل خزانہ دار تعینات کرنے کےلئے بھرتی کو عمل مکمل کیا جائے ۔
تین سال قبل بھی مستقل بھرتی کےلئے مراسلے ارسال کئے گئے تھے جن پر تاحال عمل نہیں ہوسکا ،اس لئے آئنی سیٹ پر مستقل بھرتی کا عمل جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔
قبل ازیں گورنر نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے ڈپٹی خزانہ دار صفدر عباس خان کو چھ ماہ کےلئے خزانہ دار کا اضافی چارج دے دیا ہے جو مستقل خزانہ دار کی آمد تک کام کرتے رہیں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button