Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : ایل ایل بی کیس ؛ 17 افراد کو ایک بار شنوائی کا موقع

زکریا یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کے احکامات کی روشنی میں ایل ایل بی کیس کی دوبارہ شنوائی کےلئے 17 افراد کو طلب کرلیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی نے ایل ایل بی 5سالہ پروگرام کرانے والے 20 لا کالجز کا الحاق ختم کردیا

تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی حکام نے سینڈیکیٹ کے احکامات کی روشنی میں ایل ایل بی کیس کی دوبارہ سے شنوائی شروع کردی ، سینڈیکیٹ کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی نے اس کیس سے جڑے 17 افراد کو جمعہ 23 دسمبر کو طلب کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی : ایل ایل بی کیس؛ کالجز مالکان کا منظم فراڈ ثابت، ایف آئی اے رپورٹ["ڈی رپورٹرز” کی تفصیلی خبر]

ان افراد میں انجینئر اللہ دتہ، خالد بن طالب، صفدر عباس، محمد آفتاب ، محمدحسین، ہارون اکرم، عمر صدیق، رانا محمد اکرم ، محمد حر غوری، حاجی احمد، سیدہ دانیا زہرہ، اسحاق کمال، محمد طارق ، جاوید اقبال ، محمد سلیم ، محسن رضا، محمد زاہد، محمد ساجد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ۔
جامعہ زکریا : ایل ایل بی کے طلباء کے لئے بری خبر، عدالت عظمیٰ کے حکم پر امتحان ملتوی، کالجز کا الحاق ختم

تمام افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 23دسمبر کو صبح 10 بجے کمیٹی روم میں پیش ہوں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں