سکالر صائمہ عنبرین کا پی ایچ ڈی مکمل ہوگیا

زکریا یونیورسٹی ملتان کے ادارۂ علومِ اسلامیہ کی پی ایچ ڈی اسکالر صائمہ عنبرین نے اپنے تحقیقی مقالے کا کامیاب مجلسی دفاع کر کے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
ان کا مقالہ پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس لودھی کی زیر نگرانی مکمل ہوا، جس کا عنوان “پاکستان میں ثانوی اور اعلیٰ ثانوی درجات کا نصابِ تعلیم اور اسلامی نظامِ تعلیم کے عناصر: تجزیاتی مطالعہ” تھا۔
مقالے میں ثانوی اور اعلیٰ ثانوی سطح پر عمرانی، مذہبی اور سائنسی علوم کا جامع و تحقیقی جائزہ پیش کیا گیا۔ مجلسی دفاع کے دوران اسکالر نے بھرپور اعتماد اور علمی مہارت کے ساتھ اپنے کام کا دفاع کیا۔
اس موقع پر بیرونی ممتحن وائس چانسلر یونیورسٹی آف نارووال (ستارۂ امتیاز) پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق نے مقالے کو معیاری قرار دیتے ہوئے پی ایچ ڈی ڈگری دینے کی سفارش کی اور کامیابی پر مبارکباد دی۔
تقریب میں ڈین فیکلٹی آف لینگویجز اینڈ اسلامک اسٹڈیز و ڈائریکٹر اسلامک ریسرچ سینٹر پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب، ڈائریکٹر ادارۂ علومِ اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر منزہ حیات، پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال، پروفیسر ڈاکٹر امجد، پروفیسر ڈاکٹر حامد علی اعوان، پروفیسر ڈاکٹر قاریہ نسرین اختر، پروفیسر ڈاکٹر رضیہ شبانہ، پروفیسر ڈاکٹر عصمت بتول، پروفیسر ڈاکٹر سارا افضل، دیگر شعبہ جات سے پروفیسر ڈاکٹر فرح دیبا اور متعدد اساتذہ و ایم فل و پی ایچ ڈی اسکالرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔













