Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی پرووائس چانسلر ڈپٹی خزانہ دار کا تبادلہ کرنے کو بے تاب

زکریا یونیورسٹی میں کرپشن کا راج برقرار، پرووائس چانسلر کی جعل سازی نے کردیا سب کو بے حال، جس کے بعد خزانہ دار آفس آگیا زیر اعتاب ۔

یہ کہانی سنائی جارہی ہے زکریا یونیورسٹی کے ایڈمن بلاک میں جو گونجتا رہا پرووائس چانسلر کی جعلی سازی پکڑی جانے والی کہانی سے ، جس کے بعد پرووائس چانسلر غصے سے لال پیلے ہوئے پھر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔

زکریا یونیورسٹی میں کرپشن کا راج، پرووائس چانسلر کے موبائل فون کے جعلی بل پکڑے گئے

انہوں نے جعل سازی پکڑنے والے ڈپٹی خزانہ دار کو تبدیل کرنے کا عندیہ دےدیا ہے، اور پیغام دیا ہے کہ جس دن میرے پاس وائس چانسلر کا چارج آیا اسی دن یونیورسٹی کے کسی سب کیمپس میں تبادلہ کردوں گا، سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے تبادلے احکامات بھی کمپوز کرکے جیب میں رکھے ہوئے ہیں تاکہ موقع ملتے ہیں ڈپٹی خزانہ دار کا تبادلہ کردیا جائے۔

دوسری طرف پروفیسر وائس چانسلر جو ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف بائیولوجی بھی ہیں کا فش فارم کیس بھی کھلنے کوتیار ہے، وائس چانسلر نے فارم کی مکمل رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں