Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پروفیسر ڈاکٹر عمران شریف کو سپرد خاک کر دیا گیا

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز و سکول آف اکنامکس کے چیئرمین و ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عمران شریف چوہدری بقضائے الہی وفات پاگئے۔

یہ بھی پڑھیں۔

پروفیسر ڈاکٹر عمران شریف چوہدری چل بسے

ڈاکٹر عمران شریف چوہدری گزشتہ چند ماہ سے کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھے، اور ملتان کے ایک مقامی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔

مرحوم کا نمازجنازہ ان کے آبائی گائوں 19 کسی مخدوم رشید ملتان میں بعد نماز مغرب شام ساڑھے سات بجے ادا کی گئی۔

نمازجنازہ میں ان کے عزیزو اقارب رشتہ دارو ں، علاقہ کے معززین کے علاوہ بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی ، پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علیم احمد خان ، چیئرمین شعبہ اکنامکس ڈاکٹر ظاہر فریدی ، ڈاکٹر رمضان شیخ، ڈاکٹر محمد عمر چوہدری ، ڈاکٹر فرخ بشیر ،ڈاکٹر رشید احمد ، ڈاکٹر محمد فہیم و دیگر اساتذہ ، افسران و ملازمین نے شرکت کی۔

پروفیسر ڈاکٹر عمران شریف چوہدری نے 2004 میں اسسٹنٹ پروفیسر جائن کیا، 2006 میں ایسوسی ایٹ پروفیسر بنے ، لندن سکول آف اکنامکس سے پوسٹ ڈاکٹریٹ کیا۔
2012 میں شعبہ اکنامکس کے چیئرمین بنے ۔

پروفیسر ڈاکٹر عمران شریف چوہدری نے بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دیں ، اور مختلف طلباء و طالبات نے ان کے زیر نگرانی 18 پی ایچ ڈی اور 200 ایم فل کی ڈگریاں حاصل کیں۔

ڈاکٹر عمران شریف چوہدری شعبہ اکنامکس کی علیحدہ شناخت سکول آف اکنامکس متعارف کرانے کے حوالے سے بھی خاص اہمیت کے حامل تھے۔

ڈاکٹر عمران شریف چوہدری کی وفات پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی اورپرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علیم احمد خان اور چیئرمین ڈاکٹر ظاہر فریدی، رجسٹرار صہیب راشد خان نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے، اور کہا ہے کہ ڈاکٹر عمران شریف چوہدری جیسے شفیق استاد کی کمی کو ہمیشہ محسوس کیاجاتا رہے گا ۔

کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر امان اللہ ، اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمد ریاض ، ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی ، ڈاکٹر فاطمہ فاروق ، ڈاکٹر صالحہ ذوالفقار ،سابق صدر اے ایس اے ڈاکٹر عبدالستار ملک ، صدرآفیسرز ایسوسی ایشن رانا جنگ شیر، صدر ایمپلائز ایسوسی ایشن ملک صفدر حسین ، جنرل سیکرٹری رانا مدثر ، محمد حر غوری ، محمد شاہد موتھادیگر عہدیداران و اراکین و یونیورسٹی ڈین اور چیئرمینوں نے بھی ڈاکٹر عمران شریف چوہدری کی وفات پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button