Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈاکٹر عمران شریف کو بچھڑے ایک برس بیت گیا،،،،، یادیں باقی

سکول آف اکنامکس جامعہ زکریا ملتان کے سابق ڈائریکٹر اور سابق ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عمران شریف چودھری کی پہلی برسی کے موقع پر ان کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔

مرحوم کے اہلِ خانہ، رفقائے کار ، اساتذہ اور طلباء نے اُن کی گراں قدر علمی خدمات پر انھیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

ڈاکٹر عمران شریف کی اہلیہ ڈاکٹر فاطمہ فاروق نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین انسان تھے، جو ہمیشہ اپنے افرادِ خانہ اور دوستوں کی فلاح کے لیے سرگرم رہتے۔ شعبہ معاشیات کو اسکول آف اکنامکس کا درجہ دلوانے کا سہرا انہی کے سر جاتا ہے۔

ڈاکٹر عمران شریف چودھری کے رفقائے کار نے کہا کہ وہ اپنے مضمون کے بہترین استاد ہی نہیں بلکہ ایک بہترین محقق بھی تھے۔
انھوں نے اکنامکس کے علاوہ ملائشیا سے فنانس میں بھی پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی، لندن سکول آف اکنامکس انگلینڈ سے پوسٹ ڈاکٹریٹ مکمل کیا اور غربت کے خاتمے کے حوالے سے متعدد معاشی منصوبوں پر کام کیا۔

ڈاکٹر عمران شریف چودھری جامعہ زکریا ملتان کی سنڈیکیٹ کے ممبر اور اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہے اور اپنی یونیورسٹی کے اساتذہ کی فلاح کے لیے بہترین خدمات سر انجام دیں۔

مرحوم کے طلباء نے انھیں ایک کل وقتی متحرک اور معاون استاد قرار دیا، طلبا کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عمران شریف چودھری جیسے استاد سے پڑھنا اور سیکھنا اُن کی زندگی کا گراں قدر سرمایہ ہے۔

آخر میں ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے اس موقع ہر ڈاکٹر عمران شریف کے ناگہانی موت کو یونیورسٹی کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button