Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر کو اینٹی کرپشن حکام نے طلب کرلیا
اینٹی کرپشن نے زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر کے خلاف کرپشن کیس میں انکوائری فریقین کو 2 جولائی کو طلب کرلیا گیا۔
تفصیل کے مطابق انٹی کرپشن میں ڈیپارٹمنٹ نے بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وارڈن عثمان ہال بوائز ہاسٹل، پروفیسر ڈاکٹر محمد سہیل ارشد کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا اور فریقین کو دو جولائی کو طلب کرلیا اور موقف درج کرانے کا حکم دیاگیا ہے۔
واضح رہے شہری شیخ شیراز امجد نامی شخص نے پروفیسر ڈاکٹر ارشد کے خلاف دائر کی گئی، درخواست میں سنگین انتظامی بدعنوانیوں کی تفصیلات دی، جن میں جعلی موبائل فون بلوں کی ادائیگی کے لیے جمع کرانا شامل ہے۔