Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

یونیورسٹی ملازمین کی فلاح وبہبود ہمارا نصب العین:پروگریسو لبرل گروپ کادعویٰ

زکریا یونیورسٹی ملازمین کی فلاح وبہبود ہمارا نصب العین ہے ماضی کی طرح آئندہ بھی ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے، ایسے لوگ جن پر کرپشن کے الزامات ہیں وہ آج ملازمین کی اصلاح کے دعوے کر رہے ہیں جنھیں یونیورسٹی ملازمین پہچان چکے ہیں اور وہ اپنے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو کل بھرپور جواب دیں گے ۔
ان خیالات کا اظہار بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ایمپلائز پروگریسو لبرل گروپ کے امیدواروں نے موبائل فورم میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
ایمپلائز پروگریسو لبرل گروپ کے صدر غلام حر غوری نے کہا کہ ملازمین کی خدمت اور ان کے مسائل کا حل ہمارے گروپ کا نصب العین ہے ماضی کی طرح آئندہ بھی ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔
انھوں نے کہا کہ اقتدار میں رہنے والے ایسے لوگ جن پر کرپشن کے الزامات ہیں وہ آج ملازمین کی اصلاح کے دعوے کر رہے ہیں جنھیں یونیورسٹی ملازمین پہچان چکے ہیں اور وہ اپنے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو کل کے انتخابات میں بھرپور جواب دیں گے۔
فورم سے اظہار خیال کرتے ہوئے گروپ کے جنرل سیکرٹری ندیم بوسن نے کہا کہ ایمپلائز پروگریسو لبرل گروپ نے ماضی میں اپنے دوراقتدار میں ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور سب سے زیادہ ملازمین ہمارے دور میں مستقل ہوئے ہم آئندہ بھی اس مشن کو جاری رکھیں گے ۔
ایمپلائز پروگریسو لبرل گروپ کے سینئر رہنما وامیدوار ایگزیگٹو کونسل خرم عظیم نے کہا کہ یونیورسٹی کے چھوٹے ملازمین جن کا کوئی ولی وارث نہیں بنتا ان کے حق کیلئے آواز اٹھانے کے ساتھ ساتھ انھیں حل کرانا ہماری اولین ترجیح ہے جسے ہم نے ماضی میں بھی بھرپور طریقے سے نبھایا ہے اور آئندہ بھی اس پر فوکس رہے گا ۔
فورم سے اظہار خیال کرتے ہوئے ملک مرید ہانسلہ، وقار کھوکھر، شیخ حسن سعید، رفاق اعوان، ملک ظفر چاچک، مہر شاہد عباس، اختر ندیم ودیگر نے کہا کہ زکریا یونیورسٹی جنوبی پنجاب کی بڑی یونیورسٹی ہے جس میں کام کرنے والے ملازمین اس کی نیک نامی اور اچھا مقام دلانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں مگر چند نام نہاد لیڈر اپنی لوٹ مار کو طول دینے کیلئے جہاں یونیورسٹی کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں وہاں ملازمین کے حقوق اور مستقبل سے بھی کھیل رہے ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ ایسے عناصر کو یونیورسٹی کے غیور ملازمین با خوبی پہچان چکے ہیں اور وہ انھیں اس کا جواب کل ہونے والے ایمپلائز یونینز کے ہونے والے انتخابات میں شکست کی صورت میں دیں گے اور انشاءاللہ کل کا دن پروگریسو لبرل گروپ کی فتح لے کر آئے گا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button