Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر الیکٹریکل نے استعفیٰ دے دیا
زکریا یونیورسٹی کے شعبہ الیکٹریکل چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عبد الستار ملک کو پراجیکٹ ڈائریکٹر الیکٹریکل کی اضافی ذمے داریاں دی گئیں تھیں، جس میں یونیورسٹی کی بلنگ سسٹم کو ٹھیک کرنا اور ریکوری کرنا شامل تھا مگر بجلی کے بلوں کی تیاری اور ریکوری میں پیش آنے والی ’’مشکلات ‘‘ نے ان کو ایک ماہ بعد ہی استعفیٰ دینے پر مجبور کردیا۔
انہوں نے اپنے استعفیٰ میں تحریر کیا ہے کہ یہ اسائنمنٹ میری پہلے سے موجود ذمہ داری اور میری ذاتی/سماجی زندگی کو بری طرح متاثر کر رہی ہے، میں بطور پراجیکٹ ڈائریکٹر (الیکٹریکل) کی اضافی ذمہ داری سے اپنا استعفیٰ پیش کرتا ہوں، تاہم اس اسائنمنٹ کے لیے کسی بھی نئے آنے والے کی رہنمائی کے لیے ہمیشہ دستیاب رہوں گا۔