زکریا یونیورسٹی : پرموشن کمیٹی کا اجلاس، 19 سینئر کلرکوں کو ترقی دے کر اسسٹنٹ بنادیا گیا

زکریا یونیورسٹی کے متحدہ ملازمین محاذ کی کاوشوں سے بلائے گئے زکریا یونیورسٹی کی محکمانہ پروموشن کمیٹی (BS 1-16) کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سینئر کلرکوں کو اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی دینے پر غور کیا گیا، امیدواروں کے کوائف اور تجربے کی چیکنگ کے بعد 19 امیدواروں کو اسسٹنٹ پرموٹ کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
امیدواروں میں عبدالقیر ولد محمد اکرم خان، عبدالرحمن ولد اللہ دیویہ،اسد محمود ولد ظہور احمد، اسد اللہ خان ولد عبداللہ خان،فرزانہ شاہین دختر خادم حسین ہاشم علی خان ولد عبدالرحمن،محمد آصف پرویز ولد محمد اسلم،محمد آصف ولد ملک عاشق محمد،محمد آصف یونس ولد محمد یونس طاہر،محمد عاطف صدیق ولد محمد صدیق،محمد حفیظ خان ولد فیض بخش،محمد شعیب خان ولد عبد الرشید خان، محمد وسیم الٰہی ولد الٰہی بخش،محمد یوسف ولد غلام شبیر،مختار احمد ولد احمد یار، ناصر محمود ولد غلام حسین،رب نواز ولد دین محمد،شہزاد علی ولد علی احمد اور طاہر عباس ولد محمد رمضان شامل ہیں۔
کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمان اطہر انسٹی ٹیوٹ آف باٹنی ہیں جبکہ ممبران میں رجسٹرار، کنٹرولر امتحانات، ریذیڈنٹ آفیسر، آڈٹ آفیسر اور خزانچی شامل تھے جبکہ سیکرٹری کے فرائض ڈپٹی رجسٹرار لیگل نے سر انجام دئے۔
علاوہ ازیں تھر ی ایم (ملازمین متحدہ محاذ )۔ کے صدر ملک صفدر حسین ، سیکرٹری رانا مدثر مشتاق کا کہنا ہےکہ ملازمین کی خدمت ہمارے گروپ کا شیوا ہے، ہم نے اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی ایک بڑاٹاسک حاصل کیا ہے وائس چانسلر اور رجسٹرار کی شفقت سے سینئر اور میرٹ پر پورا اترنے والوں کو انصاف مل گیا ہے،مستقبل میں بھی ملازمین کی فلاح کےلئے کام جاری رہے گا۔




















