نفسیات کے زیر اہتمام تین روزہ اسپورٹس گالا

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی (BZU) کے شعبہ اطلاقی نفسیات کے زیر اہتمام تین روزہ اسپورٹس گالا منعقد کیا گیا، جس کا مقصد طلبہ میں جسمانی صحت اور ذہنی فلاح و بہبود کو فروغ دینا تھا۔
تقریب کا افتتاح وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر اقبال نےکیا۔ انہوں نے طلبہ کی جانب سے لگائے گئے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور ایک شاندار شاٹ لگا کر کھیلوں کا باضابطہ آغاز کیا۔
اپنے خطاب میں ڈاکٹر زبیر اقبال نے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ "صحتمند جسم میں ہی صحتمند دماغ پروان چڑھتا ہے۔”
اس موقع پر چیئرپرسن ڈاکٹر ارم بتول اعوان، پروفیسر ڈاکٹرثروت سلطان، ڈاکٹر مرید حسین، ڈاکٹر رقیہ صفدر باجوہ، ڈاکٹر سارہ محمود، اور ڈاکٹر عبید الرحمٰن بھی موجود تھے۔ اساتذہ کرام نے طلبہ کی کھیلوں میں بھرپور شرکت اور ان کی کھیلوں کے جذبے کو سراہا۔ تین روزہ سرگرمیوں کا شاندار اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام ہوا، جس میں جیتنے والے طلبہ کو ٹرافیاں اور میڈلز دیے گئے۔ پروفیسر ڈاکٹر سرورت سلطان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ کی کوششوں کو سراہا، جبکہ ڈاکٹر رقیہ صفدر باجوہ نے تقریب کے آخر میں تمام اساتذہ اور طلبہ کا شکریہ ادا کیا اور کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ اسپورٹس گالا 2025 نے نہ صرف طلبہ کو اپنی کھیلوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کیا بلکہ تعلیم اور جسمانی صحت کے درمیان توازن کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ کیے کسانو کی دلچسپی کے لیے کبڈی اور کشتی کے مقابلے بھی کروائے گئے۔