Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کے رجسٹرار بھی توشہ خانہ سے "مستفید” نکلے

زکریا یونیورسٹی کے رجسٹرار محمد زبیر خان بھی توشہ خانہ سے استفادہ کرنے والوں میں سے نکلے ۔
زکریا یونیورسٹی کے موجودہ رجسٹرار محمد زبیر خان جب وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے ڈپٹی سیکرٹری تھے، تو انہوں نے ایک سوئس گھڑی جس کی مالیت 75ہزار روپے تھی، 13ہزار روپے ادا کرکے وصول کی۔
واضح رہے زبیر خان کا نام سید یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ٹڈاپ کیس میں بھی آتا رہا ہے، جو ابھی بھی زیر سماعت ہے ۔