Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی : گندگی کےڈھیر، صفائی والاعملہ موبائل فون پر مصروف، افسر بھی بےبس
زکریا یونیورسٹی میں صفائی کی صورتحال ابتر ہوگئی، مکینوں کاکہنا ہے کہ صفائی کی سب سے خراب حالات رہائشی کالونیوں میں ہیں۔
یونیورسٹی کی طرف سے ملنے والےمفت وائی فائی نے صفائی کرنےوالے عملے کو ‘مصروف’ کردیا ہے، اس لئے ہرگلی کی نکڑ پر گندگی کاڈھیر ملتا ہے ،ایڈیشنل رجسٹرار سٹیٹ بھی اس صورتحال میں بے بس نظر آتے ہیں کیونکہ ہر ملازمین کے ساتھ سیاسی سفارش موجود ہے جو اس کےخلاف کارروائی نہیں ہونے دیتی ،عملہ صفائی موبائل میں مصروف رہ کرڈیوٹی ختم کرکے گھرچلا جاتا ہے۔
مکینوں نے وائس چانسلر سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔