Breaking NewsEducationتازہ ترین

ریاض حسین بسمل اپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہوگئے

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے سینیئر اسسٹنٹ ریاض حسین بسمل اپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہوگئے ہیں۔

ریاض حسین بسمل کی ریٹائرمنٹ کے موقعہ پر ابوبکر ہال میں ہاسٹل انتظامیہ کی طرف سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی تھے۔ صدارت چیئرمین ہال کونسل پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر نے کی۔

تقریب میں چیئرمین ڈاکٹر محمد حنیف اختر، ڈاکٹر حسن رضا شیرازی، ڈاکٹر کامران اشفاق نے ریاض بسمل کی ہاسٹل کی خدمات کو سراہتے ہوئے مبارک باد پیش کی۔

آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے ریاض حسین بسمل کی 41 سالہ ہاسٹل کی ملازمت کو سراہا جو کہ ایمانداری سے کی گئی۔
ان کی صحت و درازی عمر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعا کی۔ وائس چانسلر نے اپنے دست مبارک سے ریاض حسین بسمل کو پنشن کا چیک دیا۔

وائس چانسلر نے یادگار کے طور پر ایک پودا ریاض حسین بسمل سے لگوایا، اور ایک پودا اپنے ہاتھ سے لگایا۔

تقریب میں سابقہ اور موجودہ سپرنٹنڈنٹ اور وارڈن صاحبان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں مظہر سعید خان ، ملک نواز، خلیل احمد کھور، ایمپلائز فرینڈز گروپ کے چیئرمین ملک شاہد ریاض موتھا، قاسم خان سنجرانی، رانا اشفاق حسین ، قمر محی الدین گجر نے بھی شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں