Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے سرائیکی ایریا سٹڈی سینٹر میں وساخی میلہ

سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں وساخی میلہ کا اہتمام کیا گیا، تقریب کا افتتاح رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر زبیر اقبال غوری نے کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر پروفیسر ڈاکٹر روما حفیظ اور ان کے اسٹاف نے وی سی کا استقبال کیا، تقریب میں وسیب کے نمائندہ شاعروں اور ادیبوں نے بھی شرکت کی۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر وی سی بہاءالدین زکریا یونیورسٹی، ڈائریکٹر سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر اور سرائیکی ادیبوں اور شاعر جن میں ڈاکٹر انوار احمد، رفعت عباس، خالد اقبال، محبوب تابش، ظہور دھریجہ، ہاشم چمن اور طفیل بلوچ فہیم ساجد اور نیاز سومرو سمیت متعدد احباب نے شرکت کی۔ اس موقع پر انھوں سنٹر کو فعال کرنے اور اب تک اس کے غیر فعال شعبوں کو فنڈز کی فوری فراہمی اور بحالی کےلئے تجاویز پیش کی گئیں۔

وی سی نے اس موقع پر سنٹر کو خطے کی نمائندگی کرنے والا اداری قرار دیتے ہوۓ اس کے تمام شعبوں کو از سر نو بحال کرنے کا یقین دلاتے ہوۓ کہا کہ ہم سب جب تک مل کر اس کی بہتری کے لئے کردار ادا نہیں کرتے بہتر نتائج حاصل نہ کر سکیں گے۔

ڈائریکٹر سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر ڈاکٹر روما حفیظ نے کہا آج کا یہ میلہ درحقیقت خواتین کی محنت وعظمت کے اعتراف کے طور پہ منعقد کیا گیا ھے کیونکہ وہ ان فصلوں کو بونے تیار کرنے اور پک جانے پر ان کی کٹائی میں مردوں کے شانہ بشانہ کام تو کرتی ہیں یہ میلہ ایسی خواتین کی محنت اور عظمت کے اقرار کی خاطر منعقد ہوا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button