Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سرائیکی سٹڈی ایریا سنٹر زکریا یونیورسٹی میں مرحوم ڈاکٹر اجمل مہار کے نقوش مٹانے کی سازش

سرائیکی سٹڈی ایریا سنٹر بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی ڈائریکٹر نے مرحوم لیکچرار ڈاکٹر اجمل مہار کے زیر استعمال کمرے کے تالے تڑوا کر سامان اور کتابیں باہر پھینکوا دیں، مرحوم استاد اجمل مہار کے نام سے منسوب سیمینار ہال کا نام بھی تبدیل کروادیا ۔

لیکچرار ڈاکٹر اجمل مہار کی بیوہ سعدیہ رفیق نے وائس چانسلر کو درخواست ارسال کی ہے کہ ڈائریکٹر نسیم اختر نے مرحوم استاد اجمل مہار کے زیر استعمال کمرے کے تالے تڑوا کر ان کا سامان اور کتابیں صحن میں پھینکوادیں ۔

ڈائریکٹر سرائیکی سنٹر نسیم اختر نے سابق و مرحوم اساتذہ سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے اقدامات اٹھائے ۔

انہوں نے یہ ملبہ مرحوم استاد قاضی عبدالرحمان عابد پرڈ النے کی کوشش کی ، مگر حقائق سامنے آنے پر سامان، کتابیں اور لیپ ٹاپ ڈاکٹر اجمل مہار کی بیوہ تک پہنچانے کی بجائے انہیں ضائع کر کے غائب کر دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر اجمل مہار کئی پراجیکٹ پر کام کررہے تھے جو غائب ہیں ، یہ سامان برآمد کراکے دیاجائے ۔

علاوہ ازیں طلبہ و اساتذہ نے ڈائریکٹر نسیم اختر کے اقدامات پر مایوسی اور ناگواری کا اظہار کیا ،اور اقدامات کی پرزور مذمت کی ۔
طلبہ نے کہا مرحوم استاد اجمل مہار کی سرائیکی سنٹر کے لیے ناقابلِ فراموش خدمات ہیں ۔

ان کی خدمات کی بدولت سرائیکی سنٹر کے سمینار ہال کا نام ان سے منسوب کیا گیا جس کی انتظامیہ نے باقاعدہ منظوری دی ۔

وائس چانسلر نے افتتاح بھی کیا تھا ۔ موجودہ ڈائریکٹر نے انتظامیہ کی منظوری لیے بغیر اقدامات اٹھائے جو قابل مذمت ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button