Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں چوری کی واردات ناکام، سابق سیکورٹی آفیسر اور یونین کے عہدیداروں پر ملوث ہونے کے الزامات

زکریا یونیورسٹی میں چوریوں کا سلسلہ نہ رک سکا، ایک روز قبل جناح آڈیٹوریم سے بجلی کا دو سو کے وی اے کا ٹرانسفارمر چوری ہوگیا جبکہ منگل کی شب اس ٹرانسفارمر کے پولز کے نیچے بنے جنریٹر کی بیٹری سٹور کی کنڈی کاٹ کر چوری کرلی گئی۔

گزشتہ صبح اسسٹنٹ الیکٹریشن نے آکر دیکھا تو کنڈا کٹا ہوا تھا جس پر اس نے سیکورٹی کو اطلاع دی ،جس پر چھان بین شروع ہوگئی، ذرائع کے مطابق دوپہر کے وقت سیکورٹی کو اطلاع ملی کے بیٹری وقوعہ سے کچھ دور بڑی گھاس میں پڑی ہے، چور حالات ناسازگار دیکھ کر چھپاکر چلے گئے، بیٹری برآمد کرکے جناح آڈیٹوریم کے حکام کے حوالے کردی گئی جبکہ اطلاع دینے والے الیکٹریشن سے بھی چار گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی کلیئر ہونے پر اس کو جانے کی اجازت دی گئی۔

واضح رہے ایک ماہ کے دوران یونیورسٹی سے ایک ٹرالی، چار ٹرانسفارمر چوری ہوچکے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ چوری کی تازہ لہر کے پیچھے یونین کے کچھ عہدیدار ہیں جن کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی بھی ہورہی ہے جبکہ ایک سابق سیکورٹی آفیسر جن کو ہٹا دیا گیا تھا، اس رنج میں ان وارداتوں کو سپورٹ کررہے ہیں، حال ہی میں مین کیفے ٹیریا کی وائرل ہونے والی ویڈیو بھی اسی سیکورٹی آفیسر کے فون سے جاری ہوئی ہے، جس کی یونیورسٹی حکام انکوائری کررہے ہیں کیونکہ یہ ویڈیو تین افراد کے پاس تھی جن میں وہ سیکورٹی آفیسر بھی شامل تھا۔

ایک اور ذرائع کا کہنا ہے کہ چوری کی وارداتیں اور لڑائی جھگڑے کی بڑھتے واقعات آر او ڈاکٹر مقرب اکبر اور چیف سیکورٹی آفیسر ڈاکٹر عثمان سلیم کے خلاف ایک منظم سازش ہے تاکہ آئندہ ماہ ہونے والے یونین کے الیکشن میں ان کے کسی بھی کردار کو ختم کیا جاسکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button