زکریا یونیورسٹی میں ہونے والا سلیکشن کمیٹی کا اجلاس متنازع ہوگیا

زکریا یونیورسٹی نے سیاسی دباؤ پر سلیکشن کمیٹی کا اجلاس طلب کیا تھا، جس میں تین افراد کو ترقی دینا تھا، "ڈی رپورٹرز” نے ان امیدواروں کے نام بھی شائع کردیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی میں سیاسی افراد کی ترقیاں شروع
جس پر گزشتہ روز ایمپلائز یونین نے احتجاج کی کال دے دی ، انہوں نے وائس وائس چانسلر ، رجسٹرار اور چیئرمین سلیکشن کمیٹی کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ جمعہ کو ہونے والی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس متنازع ہوچکا ہے، کامیاب امیدواروں کے نام پہلے ہی سامنے آچکے ہیں، ایسے میں کمیٹی کی غیر جانبداری پر سوال اٹھائے جارہے ہیں، لہذا کمیٹی کا اجلاس ملتوی کیا جائے، اور آنے والی درخواستوں کی سکروٹنی دوبارہ سے کی جائے، اور میرٹ پر تعیناتیاں کی جائیں۔
ذرائع کا کہناہے کہ امیدواروں کے نام سامنے آنے پر انتظامیہ پریشانی کا شکار ہے، امکان ہے کہ آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا جائے، تاہم اس کی حتمی منظوری وائس چانسلر نے دینی ہے ۔