Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمپلائز یونین زکریا یونیورسٹی کے الیکشن میں شکست کا بدلہ ، ارکان اسمبلی نے سیکورٹی آفیسر تبدیل کرادیا

زکریا یونیورسٹی کی ایمپلائز یونین کے الیکشن میں حامی گروپس کی شکست نے ارکان اسمبلی کو سیخ پا کردیا۔
انہوں نے سیکورٹی آفیسر کو اس کی وجہ قرار دیتے ہوئے تبدیل کرادیا ، الیکشن کے بعد یہ بات یونیورسٹی میں عام ہوچلی کہ شکت کھانے والوں کو سیکورٹی ونگ سے کم ووٹ ملے ، جس کےذمےدار سیکورٹی آفیسر خلیل کھور قرار پائے۔
جس کا بدلتے ہوئے گزشتہ روز ارکارن اسمبلی اور ایمپلائز گروپس نے وائس چانسلر پر دباو ڈال کر نوٹیفکیشن جاری کرادیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات کو ہونے والی لڑائی کو بنیاد بنا کر یہ تبادلہ کرایا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق وائس چانسلر نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ آفیسر زاہد اقبال خان کو سیکورٹی آفیسر کا اضافی چارج دے دیا، جبکہ خلیل کھور کو رجسٹرار آفس بطور ایڈم آفیسر تعینات کردیاگیا ۔
اس تبادلے کے بعد اے ایس اے کے نومنتخب صدر ڈاکٹر ریاض نے اس تبادلے سے قطعی لا تعلقی کا اظہار کیا ہے اور ان کاکہنا ہے کہ ہم ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی بات کی تھی کسی کو ڈی سیٹ کرنے کا نہیں کہا تھا۔
جبکہ ایمپلائز یونین کا الیکشن جیتنے والے ملک صفدر حسین اور رانا مدثر نے اس تبادلے کو سیاسی مداخلت کا بدترین نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہارنے والے گروپس نے اپنی ہار کی تمام تر ذمےداری سیکورٹی آفیسر خلیل کھور پر ڈال دی ، جس کااظہار مختلف ویڈیو کلپس میں کیا گیا۔
موجودہ ایسوسی ایشن اس تبادلے کو سراسر سیاسی سمجھتی ہے او ر ناانصافی پر مبنی تصور کرتی ہے اس لئے اس سیاسی ٹرانسفر کو فوری طور پر روکنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔
اگر یہ سیاسی تبادلہ واپس نہ لیاگیا تو حالات کی ذمے داری انتظامیہ پر ہوگی ۔
ایمپلائز یونین احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے یونیورسٹی کے مفاد میں اس تبادلے کو منسوخ کیاجائے۔
دوسری طر ف یونین ذرائع کا کہنا ہے کہ سوموار تک تبادلہ منسوخ نہ ہواتو یونیورسٹی میں مکمل ہڑتال کی جائے گی، ٹرانسپورٹ سروس بند کرکےلاک ڈاون کردیا جائے گا۔
جبکہ انتظامیہ اس تبادلے کو روٹین کا معاملہ قراردیا ہے اور کسی بھی تبصرے سے انکار کیا ہے ۔
دریں اثنا زاہداقبال نے سیکورٹی آفیسر زاہد اقبال نے اپنے عہدے کی ذمے داریاں سنبھال کر کام شروع کردیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button