Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کے سیکورٹی اہلکاروں اور کنٹین ملازمین پر بڑی پابندی لگادی گئی

زکریا یونیورسٹی کے سیکورٹی کے انتظامات سخت کرنے کا حکم، کنٹین ملازمین اور سیکورٹی اہلکاروں کی پولیس تصدیق کرانا لازم قرار دےدیا گیا۔
تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی میں سیکورٹی الرٹ کے بعد حفاظتی انتظامات کو بہتر بنانے کا سلسلہ جاری ہے ، ضلعی حکام کی طرف سے یونیورسٹی کو انتظامیہ کو حکم دیا گیا ہے کہ فوری طور پر تمام سیکورٹی اہلکاروں کی پولیس تصدیق کرائی جائے، ایسے اہلکار جن کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج ہو اس کا ریکار ڈ بھی فراہم کیا جائے ۔
جبکہ یونیورسٹی میں قائم تمام کنٹین اور کیفے پر کام کرنے والے ملازمین اور مالکان کی بھی تصدیق کرائی جائے اور ان کی نگرانی کی جائے، نئے آنے والے ملازم کو مکمل چھان بین کے بعد کام کرنے کی اجازت دی جائے ۔