Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : طالبات کو ہراساں کرنے پر دو سیکورٹی گارڈز ڈیوٹی سے ہٹادئے گئے

زکریا یونیورسٹی ملتان میں طالبات کو ہراساں کرنے والےسیکورٹی گارڈز ناصر عباس اور عثمان امیر کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دو سیکورٹی گارڈز عثمان امیر اور ناصر عباس جو کہ طلباء و طالبات کو ہراساں کرنے بلیک میل کرنے سمیت کئی الزامات میں ملوث تھے ، جس پر یونیورسٹی کے ریزیڈنٹ آفیسر اور سیکورٹی آفیسر کو کئی بار طلباء کی طرف سے آگاہ کیا گیا ۔

گُزشتہ روز ان کے خلاف کئی شکایات سامنے آنے پر ان کو سیکورٹی گارڈز کی ڈیوٹی کے لیئے نااہل قرار دیتے ہوئے ان کو رجسٹرار آفس کو رپورٹ کرنے کا آڈر جاری کردیا گیا۔

یاد رہے یونیورسٹی کی اکثریت سیکورٹی گارڈز سیاسی پشت پناہی حاصل ہونے پر کسی کو بھی خاطر میں نہیں لاتے تھے ۔

پہلا موقع ہے کسی سیکورٹی گارڈ کے خلا ف یہ قدم اٹھایا گیا، تاہم ان کے خلاف کوئی بڑی کارروائی نہیں کی گئی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں