Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : سیکورٹی حکام کے ڈرامے جاری، برآمدگی سلسلہ باقی چور غائب

زکریا یونیورسٹی ملتان کی سکیورٹی کی لاج چور نے رکھ لی، 13 روز قبل چوری ہونے والی موٹر سائیکل خود ہی کیمپس چھوڑ گیا۔

اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ شعبہ بائیو ٹیک کے غلام عباس نے کیمپس سے اپنی موٹر سائیکل نمبر ایم اے پی 2215 کے چوری ہونے کی اطلاع زکریا یونیورسٹی سکیورٹی کو دی 13 روز گزر جانے کے باوجود سکیورٹی موٹر سائیکل چور کا سراغ لگانے میں ناکام رہی۔

گذشتہ روز چور خود ہی شعبہ اسلامیات کی پارکنگ میں چھوڑ گیا جس پر سکیورٹی نے موثر سائیکل غلام عباس کے حوالے کر دی۔

واضح رہے یہ 5ویں واردات ہے جب سیکورٹی حکام نے چوری کامال برآمد کرانے کا دعویٰ کیا مگر چور سامنے نہیں آیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی آفیسر کی ساکھ کو بہتر بنانے کے لئے یہ ڈرامے کیئے جارہے ہیں، صرف موٹر سائیکلیں برآمد ہوتی ہیں، تاحال گھروں سے چوری ہونے والا سونا اور نقدی برآمد نہیں ہوئی۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے سیکورٹی آفیسر کی سیٹ مشتہر کردی ہے، جس پر مخصوص گروپ اپنے بندوں کو بچانے کےلئے یہ ڈرامے کررہا ہے تاکہ الیکشن تک یہ سیٹ اپ برقرار رہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button