Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کے سلیکشن بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا گیا

عدالت عالیہ کے احکامات کی روشنی میں زکریا یونیورسٹی کے سلیکشن بورڈ کا ہنگامی اجلاس جمعہ کو طلب کر لیا گیا، یہ اجلاس یونیورسٹی کے ان اساتذہ کی طرف سے عدالت سے رجوع کرنے کے جواب میں طلب کیا گیا ہے، جن کے ترقی کے کیس گزشتہ سلیکشن بورڈ میں مسترد کر دیے گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق اس سلیکشن بورڈ اجلاس میں ڈاکٹر ابوذر عابد، ڈاکٹر شہزاد احمد، ڈاکٹر محمد عمر قدوس، ڈاکٹر فریدہ، یوسف جمیل، احد اقصی ارم شہزادی اور ڈاکٹر عبدالرحیم کے کیسز زیر بحث ائیں گے جبکہ ایجنڈے کے مطابق یونیورسٹی کے خزانچی کے لیے درخواست طلب کی گئی تھیں، ان کے امیدواروں کے انٹرویو بھی کیے جائیں گے۔




















