Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کا سلیکشن بورڈ اجلاس : اساتذہ اور افسروں کےلئے خوشخبریاں ہی خوشخبریاں

زکریا یونیورسٹی کا سلیکشن بورڈ اجلاس، 21 کو پروفیسر 13 کو ایسوسی ایٹ اور دو کو اسسٹنٹ پروفیسر بنانے کی سفارش، چار افسروں کو ایڈیشنل رجسٹرار بنادیاگیا، جبکہ تین کو ڈپٹی رجسٹرار بنادیاگیا ۔

تفصیل کے مطابق بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے سلیکشن بورڈ کا اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی یونیورسٹی کمیٹی روم میں منعقدہوا۔

جبکہ اجلاس میں جسٹس شہباز علی رضوی، وائس چانسلر ڈاکٹر غلام رضا بھٹی، نمائندہ ایچ ای سی ڈاکٹر نبی بخش اور رجسٹرار صہیب راشد خان اور ڈپٹی رجسٹرار اعجاز احمد موجود تھے۔

اجلاس میں متعدد شعبہ جات کے لیے انٹرویو کیے گئے۔

ذرائع سے ملنے والے نتائج کے مطابق ڈاکٹر رمضان شیخ (معاشیات)، ڈاکٹر عمر چوہدری (معاشیات)، ڈاکٹر طاہر محمود (کمیونیکیشن اسٹڈیز) ڈاکٹر حمیرا افضل (کمپیوٹر سائنس)ڈاکٹر معروف پاشا (آئی ٹی) ڈاکٹر احمد اکرم (باٹنی ) ڈاکٹر عارف علی (ماحولیاتی سائنس) ڈاکٹر ندیم احمد شیخ( آئی ایم ایس ) ڈاکٹر رضوان (آئی ایم ایس ) ڈاکٹر ذیشان (کامرس) ڈاکٹر صادق شاہد (کامرس) ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی (مکینیکل انجینئر) ڈاکٹر طاہر قریشی (مکینیکل انجینئر) ڈاکٹر مدثر منیر (سول انجینئر) ڈاکٹر تنویر احمد (بلڈنگ اینڈ آرکیٹیکچر انجینئر) ڈاکٹر وقاص ملک (پی بی جی) ڈاکٹر قمر سعید (معاشیات)ڈاکٹر سجاد حسین (باغبانی) ڈاکٹر توصیف سلطان (فوڈ سائنس) ڈاکٹر فواد رسول (فارمیسی پریکٹس) ڈاکٹر سلیم اختر (کلینیکل سائنس) کو پروفیسر کے عہدے پر تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ۔

ڈاکٹر میاں عباس (معاشیات) ڈاکٹر تراب الحسن (تاریخ) ڈاکٹر زبیر احمد (آئی ایم ایس ) ڈاکٹر ہارون حفیظ (آئی ایم ایس )ڈاکٹر جاوید اقبال (آئی ایم ایس ) ڈاکٹر خواجہ خالد (آئی ایم ایس) ڈاکٹر معید (آئی ایم ایس( ڈاکٹر اسد الرحمان(کامرس)ڈاکٹر خاور ناہید (کامرس) ڈاکٹر عبدالوقار (ٹیکسٹائل انجینئر) ڈاکٹر عترت نور (پی بی جی) ڈاکٹر محمد آصف سلیم (پی بی جی). ڈاکٹر خضر عباس (فارماکگنوسی) کو ایسوسی ایٹ پروفیسر بنانے کی سفارش کی گئی ۔

اسی طرح ڈاکٹر حمیرا لطیف (اپلائیڈ سائیکالوجی) ڈاکٹر محمد آصف (سوشیالوجی) اسٹنٹ پروفیسر بنانے کی سفارش کی گئی۔

اسی طرح چار ڈپٹی رجسٹراروں کو ترقی دے کر ایڈیشنل رجسٹرار بنادیا گیا، جس میں ڈپٹی خزانہ دار صفدرخان لنگاہ کو ایڈیشنل خزانہ ، ڈپٹی رجسٹرار ایڈمن ون اعجاز احمد کو ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمن ون، ڈپٹی کنٹرولر محمد اقبال بھٹہ کو ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات ، ڈپٹی رجسٹرار سٹیٹ کامران تصدق کو ایڈیشنل رجسٹرار بنانے کی سفارش کی گئی، جبکہ اسسٹنٹ رجسٹرار شیخ عطا، اسسٹنٹ کنٹرولر شعیب خان ، اسسٹنٹ خزانہ دار مظہر خان کو ڈپٹی رجسٹرار تعینات کردیاگیا، جبکہ شیخ ممتاز کو ڈائریکٹر آئی ٹی تعینات کردیاگیا۔

سلیکشن بورڈاجلاس آج بھی جاری رہے گا۔

دریں اثنا بزوٹاگروپ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹرحامد منظور نے کامیاب اساتذہ اور افسروں کو مبارک دی ہے ، اور کہا ہے کہ بزوٹا نے اسامیاں مشتہر کرنے اورترقی کے عمل کوپورا کرنے تک اپنا وعدہ پورا کیا ہے ۔

اساتذہ کو پرموٹ کرنے اوران کے حقوق کا تحفظ کرنے کےلئے بزوٹاکے ارکان اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔

جبکہ ریٹائرڈ آفیسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید غفور علی شاہ نے بھی کامیاب اساتذہ اور افسروں کو مبارک باد دی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button