Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے سلیکشن بورڈ اجلاس میں اساتذہ کا ہنگامہ؛ ارکان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں، سیکورٹی کو بلانا پڑا

زکریا یونیورسٹی کے سلیکشن بورڈ اجلاس کے دوسرے روز اساتذہ نے ہنگامہ کردیا ،جس کی وجہ سے بورڈ اجلاس رکا رہا۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن بورڈ اجلاس وائس چانسلر کی صدرات میں شروع ہونے والا تھا کہ شعبہ مکینیکل کے ڈاکٹر اسد گردیزی فزکس کے شہزادہ فہد، اردو کی ڈاکٹر شازیہ عنبرین کمیٹی میں گھس آئے اور چیخنا شروع کردیا ۔

یہ بھی پڑھیں۔
زکریا یونیورسٹی کے سلیکشن بورڈ اجلاس میں اساتذہ کا ہنگامہ؛ ارکان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں، سیکورٹی کو بلانا پڑا

ڈاکٹر شازیہ اندر کے حالات دیکھ کر خاموش ہوگئیں ، مگر اسد رضا اور شہزادہ فہد نے سلیکشن بورڈ ارکان پر الزامات اور سخت جملوں کی بھر مار کردی اور ممبران کی طرف بڑھنے لگ تو سیکورٹی عملے کو بلالیا گیا۔

انہوں نے آکر تینوں اساتذہ کو کمرے سے نکالا، جس کے بعد تینوں وی سی آفس کے ساتھ دھرنا دیکر بیٹھ گئے اور نعرے بازی کرتے رہے ۔

سلیکشن بورڈمیں شرکت کرنے والے امیدواروں کو بھی روکتے رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے بعد وائس چانسلر نے جسٹس شہباز کی مشاورت سے تینوں کو بلالیا ، اور ان کی تحفظات سنے، جس کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ اپنے مسائل بارے لکھ کردیں تاکہ اس پر کارروائی شروع کی جاسکے، جس کے بعد اجلاس ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ۔

قبل ازیں شعبہ اسلامک سٹڈی اور صوفی ازم کےلئے اسسٹنٹ پروفیسرکی 5اسامیوں، کمپیوٹر انجینئرنگ کی دو، پاکستان سٹڈی کی ایک ، جغرافیہ کی دو اور ایجوکیشن کی ایک اور آرٹس کالج کی اسامی کےلئے انٹریو کئے گئے ، جبکہ میکینکل انجینئرنگ ، سول انجینئرنگ کے لیب اٹینڈنٹ کےلئے بھی امیدوار فائنل کرلئے گئے۔

جبکہ بیرون ایکسپرٹ کی فہرست کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں جسٹس شہباز علی رضوی، وائس چانسلر ڈاکٹر غلام رضا بھٹی، نمائندہ ایچ ای سی ڈاکٹر نبی بخش اور رجسٹرار صہیب راشد خان اور ڈپٹی رجسٹرار اعجاز احمد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button