Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سپورٹس ٹورنامنٹ کمیٹی بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سالانہ میٹنگ

سپورٹس ٹورنامنٹ کمیٹی بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سالانہ میٹنگ زیرصدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی منعقد ہوئی۔

ا جلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے کہاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ موجودہ دور میں تربیت کی بھی اشد ضرورت ہے۔جو صرف کھیل کے میدان سے حاصل ہوتی ہے ۔ اس لیے ہم نصابی سرگرمیوں کو بھرپور فروغ دینا جانا چاہیے۔

میٹنگ میں رجسٹرار صہیب راشد خان ، ڈائریکٹر کالجز ڈی جی خان شیخ فیاض احمد ، ڈی ایس اے ڈاکٹر فواد رسول کالجز کے پرنسپل صاحبان اور پروفیسر صاحبان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
میٹنگ میں کھیلوں کے مقابلے منعقد کرانے کے مقامات ، تاریخ طے کی گئی۔

کمیٹی میں عہدیداران کا چنائو کیاگیا، جن میں صدر پروفیسر ایاز شیخ ، نائب صدر پروفیسر حیدر عباس گردیزی، نائب صدر سیکنڈ پروفیسر مسلم شاد ، ایگزیکٹو ممبرپروفیسر علی سخن ور ،پروفیسر ڈاکٹر سجاد ، پروفیسر مہر محمد یونس ، پروفیسر ملک محمد کامران ، پروفیسر ڈاکٹر مسعودو شریف اور سیکرٹری سپورٹس ؍ڈائریکٹر سپورٹس ترس محی الدین کے نام شامل ہیں۔

میٹنگ میں انٹر کالجیٹ مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کالجز میں رول آف آنر تقسیم کیے گئے۔

رول آف آنر اور آل رائونڈ ٹرافی میں پہلے نمبر پر بی زیڈ یو ، دوسرے نمبر جی سی بورے والا ، تیسرے نمبر پرجی سی عارف والا، تیسرے نمبر پر جی سی چوک سرور شہید،چوتھے نمبر پر جی سی فرید یہ پاک پتن رہے ۔

اجلاس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کالج پرنسپل اور پروفیسر صاحبان میں رول آف آنر اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button