Breaking NewsEducationتازہ ترین
عید کی تعطیلات، زکریا یونیورسٹی کے ہاسٹل سیل کردئے گئے

زکریا یونیورسٹی میں عیدکی تعطیلات کے بعد تمام ہاسٹل گزشتہ روز بند کردئے گئے، اور ان کو سیل کرکے سیکورٹی سخت کردی گئی ۔
صرف قاسم ہال کو کھلا رکھا گیا، جہاں غیر ملکی طلباء رہائش پذیر ہیں ۔
ذرائع کے مطابق قاسم ہال میں اس وقت تین طلبا غیر ملکی اور ایک پاکستانی طالبعلم رہائش پذیر ہے ، جس کا تعلق تفتان بلوچستان سے ہے ، جو علاقہ دور ہونے کی وجہ سے گھر کو نہ جاسکا۔