Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں طلباء کا احتجاج، مرکزی گیٹ بند کر دیا

گزشتہ روز زکریا یونیورسٹی میں طلباء نے احتجاج کرتے ہوئے پہیہ جام کر دیا، ایک نئی تنظیم زکریا سٹوڈنٹس فیڈریشن نے بینک چوک پر پہنچ کر ٹریفک بلاک کرنا شروع کر دی، 100 سے زائد طلباء نے بینک چوک کو مکمل بلاک کر دیا اور مرکزی گیٹ کو تالے لگا دیئے۔

ان طلبہ کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے ضرورت سے زیادہ حفاظتی انتظامات کا نعرہ لگاتے ہوئے ایگری گیٹ اور انجینئرنگ گیٹ بند کر دیئے جس کی وجہ سے علی ہال اور زرعی کالج میں زیر تعلیم طلباء کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، ان کو شہر کی طرف جانے کے لیے مرکزی گیٹ کی طرف آنا پڑتا ہے، جس کا 10 کلومیٹر سے زائد فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے اس بابت کئی بار انتظامیہ کو اگاہی دی گئی اور درخواست کی گئی کہ گیٹ فوری طور پر کھلوائے جائیں مگر انتظامیہ ٹس سے مس ہونے کو تیار نہیں ہے، اس لیے یہ احتجاج کرنا مجبوری بن گیا ہے۔

احتجاج کے دوران یونیورسٹی میں تمام ٹریفک بلاک ہو گئی گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، سکیورٹی افیسر ڈاکٹر عثمان سلیم موقع پر پہنچے تو انہوں نے مذاکرات کیے، بعد ازاں مظاہرین کے وفد کو وائس چانسلر سے ملوانے کی یقین دہانی پر احتجاج موخر کر دیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button