Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

امتحانی فیسوں میں اضافہ ، ملتان کے کالجز کے 92 فیصد بچے داخلہ جمع کرانے سے محروم ہوگئے

زکریا یونیورسٹی نے اپنے الحاق شدہ کالجز میں جاری اے ڈی پی(ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام) اور بی ایس پروگرام کی امتحانی فیسوں میں اضافہ کردیا۔

اے ڈی پی کے فی سمسٹر کی امتحانی فیس 10 ہزار روپے کردی جو پہلے دو سے چار ہزار روپے تھی ،اس طرح چار سمسٹر کے 40 ہزار روپے ادا کرنا ہو نگے، جبکہ پہلے طلبا کو دو سال میں 9 ہزار روپے بھرنے ہوتے تھے ۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ سرکاری کالجز میں غریب طلباء آتے ہیں، ان میں بیشتر شام کو پارٹ ٹائم نوکری کرتے ہیں ایسے میں فیسوں میں ہوش ربا اضافہ کردیا گیا ، جبکہ زکریا یونیورسٹی صرف پیپر بناتی اور امتحانی شیڈول کا اعلان کرتی ہے، جبکہ باقی سارا کام کالجز کرتے ہیں ۔

ایسے میں طلباء پر یہ ظلم ہے جس کےنتائج یہ رہے ابھی تک سرکاری کالجز کے صرف 8 فیصد طلبا نے داخلے کےلئے اپنے کوائف اور فیس جمع کرائیں ہیں، جبکہ باقی 92 فیصد طلبا نے فیس نہ ہونے پر داخلہ بھجوانے سے انکار کردیا ہے۔

کالجز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ افسوس ناک عمل ہے کہ طلبا فیس کی وجہ سے امتحان نہیں دے رہے ہیں، پرائیویٹ کالجز کے طلبا تو یہ فیس برداشت کرلیں گے سرکاری کالجز کے طلبا کےلئے بھاری فیس ممکن نہیں ہے ۔

جبکہ والدین کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں اتنی امتحانی فیس کہاں سے ادا کریں۔

وزیراعلیٰ اس کا نوٹس لیں ہمارے بچوں کےلئے تعلیم کے دروازے بند نہ کئے جائیں اور امتحانی فیس کم کی جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button