Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کے سات ممبران کی مدت ختم ہوگئی، اہم معاملات تعطل کا شکار

زکریا یونیورسٹی کی اعلیٰ اختیاری باڈی سینڈیکیٹ عملاً ختم ہو چکی ہے، کیونکہ 14ممبران میں سے سات(7) ممبران کی مدت ختم ہوچکی ہے ۔

جن میں سےڈاکٹر اکبر انجم تین ماہ پہلے ریٹائر ہو چکے ہیں، اور تین ممبران جس میں جسٹس (ریٹائرڈ) خالد علوی، ڈاکٹر عطیہ اعوان اور سعیدہ سلطانہ کی مدت 30 اپریل 2022 کو ختم ہو گئی ، ایک ممبر جو معزز شہری کی سیٹ پر تھے ، وہ عبدالقادر بزدار تھے جو یونیورسٹی میں پروفیسر بن چکے ہیں، جبکہ اور ایک صوبائی اسمبلی کے ممبر فہیم قریشی موجودہ حالات کی صورت میں ممبر شپ مشکوک ہے۔

اسی طریقے ڈین کی سیٹ پر وائس چانسلر منصور اکبر کنڈی نے اپنے دور میں کسی ڈین کو سنڈیکیٹ کے لئے لیے کبھی رکمینڈ نہیں کیا ہے ، اور نہ ھی یونیورسٹی کے ‘سینٹ’ میں سے بھی کوئی ممبر نامزد نہیں ہوا ہے۔

جبکہ میٹنگ کے لیےنو ممبران کا کورم ہونا ضروری ہےش جبکہ اس وقت سات ممبران موجود ہیں۔ جن میں 3 سرکاری ممبران ہیں، اسی طریقے سے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی اعلیٰ اور اختیاری باڈی عملاً ختم ہو چکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر پروفیسر منصور اکبر کنڈی نے بروقت کسی اور ممبران کا نام سنڈیکیٹ کے لیۓ نھیں بھیجا ہے، وہ اپنے قریبی دوستوں کو ممبران بنانے کی خواہش رکھتے ہیں، جن کےلئے وہ متحرک بھی ہیں ۔

تاہم اجلاس کی تاخیر سے یونیورسٹی اہم معاملات تعطل کا شکار ہیں، اس بارے میں یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ ممبران کی تعیناتی چانسلر اور گورنمنٹ نے کرنی ہے ۔

سیاسی صورتحال کی وجہ سے کسیز التوا کا شکار ہیں، جیسے حکومت کی منظوری آتی ہے نئے ممبران نامز د ہوجائیں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button