Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی : ایل ایل بی کیس؛ سپریم کورٹ کا فیصلہ موصول، سینڈیکیٹ کی تیاریاں شروع کردی گئیں

زکریا یونیورسٹی کے ایل ایل بی کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ جاری کردیا گیا، جسٹس امین الدین خان، سینئر جج جسٹس جمال خان مندو خیل، جسٹس فتح محمد علی مظہر، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس علی باقر نجفی کی طرف سے جاری ہونے والے فیصلے میں کہاگیا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن تمام فریقوں کو بیٹھا کر معاملات کو طے کرے جبکہ تمام یونیورسٹیاں اپنی اپنی سینڈیکیٹ میں کیس لے جائیں اور 10 روز میں فیصلہ کرکے رپورٹ جمع کرائیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زکریا یونیورسٹی میں سینڈیکیٹ کے اجلاس کی تیاری شروع کردی گئی ہے، حالات معمول پر آنے پر سینڈیکیٹ اجلاس طلب کرلیا جائے گا۔